23 September 2017 - 09:40
آیت الله جوادی آملی:

استغفار شیطان سے مقابلہ کا بہترین راستہ ہے

حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے استغفار کو شیطان سے مقابلہ کے لئے بہترین راستہ جانا ہے اور کہا : خیال کرنا ، احتیاط کرنا ، استغفار کرنا اور توبہ کرنا یہ سب اسی لئے ہے کہ انسان مسلسل خداوند عالم سے سودا کرنے کے راہ میں رہے اور شیطان سے سودا کرنے سے دوری اختیار کرے ۔
22 September 2017 - 16:58

ایران اور دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر آج

کربلاکے ششماہے شیر خوار جناب علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں جمعہ یکم محرم الحرام کو ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا اوراس مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں لاکھوں عاشقان اہل بیت عصمت وطہارت نے شرکت کی۔
21 September 2017 - 23:05
حجت الاسلام عارف واحدی :

عزاداری امام حسینؑ اور مجالس سیدالشہدا میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نےکہا : عزاداری امام حسینؑ اور مجالس سیدالشہدا میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، اگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قانون شکنی کی اور تکفیریوں کے ایجنڈے کے تکمیل کرتے ہوئے عزاداری میں بے جا رکاوٹ ڈالنے اور لائنسداران و بانیان مجالس و جلوس پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں تو پھر یہ کھلی زیادتی ہوگی اور تمام تر حالات کے ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔
21 September 2017 - 22:35
مولانا محمد عباس انصاری :

محرم کے تاریخی ماتمی جلوسوں پر عائد مسلسل پابندی مذہبی آزادی کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔

حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین نے کہا : اگراس سال محرم میں ہمیں عزاداری کرنے کی اجازت نہ دی گئی توکشمیر کے مسلمان سرکاری سطح پر روا رکھی جانے والی اس قسم کی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف پر امن احتجاج بلند کریںگے۔
20 September 2017 - 17:49

نئی دہلی میں ’’احترام ممبر کانفرنس‘‘ منعقد

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جنان اصغر کا کہنا تھا کہ ذاکر مراجع کی عزت و احترام کرنا جانتا ہو نہ کہ انکی تحقیر و تذلیل کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ لندن، امریکہ اور اسرائیل سے ہمارے ذاکرین کی رہنمائی نہ ہوتی ہو بلکہ اسلام ہی ان کا مخزن و محور ہونا چاہئے۔، ذاکر شجاع ہو احکام دین بیان کرنے سے نہ ڈرے۔ انہوں نے کہا کہ ذاکر کو عزاداری بطور تحریک سمجھنا چاہیئے۔
20 September 2017 - 12:57
آیت الله مظاهری:

ایران کی آٹھ سالہ جنگ میں کامیابی ولی فقیہ کے زیر سایہ لوگوں کے اتحاد کا نتیجہ تھا

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے کہا : مسلمانوں کو متحد رہنا چاہیئے اور اس اتحاد کے توسط سے اسلام کے دشمن سے مقابلہ میں اٹھ کھڑے ہوں ؛ آٹھ سال تک ایک متقی انسان کے حکم پر ایک دوسرے کے ساتھ متحد رہے اور دفاع مقدس میں دنیا کو شکست دی ۔