‫‫کیٹیگری‬ :
22 September 2017 - 16:58
News ID: 430052
فونت
کربلاکے ششماہے شیر خوار جناب علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں جمعہ یکم محرم الحرام کو ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا اوراس مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں لاکھوں عاشقان اہل بیت عصمت وطہارت نے شرکت کی۔
عالمی یوم علی اصغر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں عالمی یوم علی اصغر کا پروگرام مصلائے امام خمینی میں منعقدہوا جس میں دسیوں ہزار مائیں اپنے معصوم بچوں کو لے کر کربلا کے ششماہے شیر خوار سے عہد پیمان کرنے آئی تھیں۔

عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام جمعے کی صبح بیک وقت ایران اور دنیا کے اکتالیس ملکوں میں منعقد ہوئے اس موقع پر ماؤں نے اپنے کمسن اور معصوم بچوں کو اپنی آغوش میں لے کر کربلاکے ششماہے کی ماں جناب رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کیا۔

عالمی یوم عالمی اصغر ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو کربلا میں شہید کئے گئے بچوں خاص طور پر جناب علی اصغر کی یاد میں منایا جاتاہے۔

اس پروگرام میں مائیں اپنے بچوں کو سبز وسفید رنگ کے لباس پہنا کر اور پیشانیوںپر  پٹیاں باندھ کر جن پر عام طور پر یا صاحب الزمان اور جناب علی اصغرکا نام  لکھا ہوتا ہے شرکت اور اہل بیت اطہار سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬