رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعرات کی شب جنوبی بیروت میں استقبال محرم کے عظیم الشان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم جنگ پسند ہرگز نہیں ہیں لیکن اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو امریکہ سمیت ہر جارح قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مقابلے پر آنے والے کسی بھی دشمن سے ڈرنے والے نہیں ہیں، حتی امریکہ کے ساتھ بھی جنگ کے لیے ہروقت تیار ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حقیقی مجاہد اور سپاہی وہ ہے جو اپنے مذہبی فرائض کو بہترین طریقے سے ادا کرتا ہو اور ہمارے جوان ایسے ہی ہیں۔سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یزید کے مقابلے میں امام حسین علیہ السلام کی تحریک کامیاب ہوئی اور خالص محمدی اسلام کی بقا اوراس کی سلامتی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ شب سے لبنان میں محرم الحرام کا آغاز ہوگیا ہے اور لبنانی فوج نے عزاداری کے اجتماعات کی حفاظت کے لیے خوصی سیکورٹی پلان پر عمل شروع کردیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰