عراقی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ نینوا اور الانبار میں دو الگ الگ کارروائیوں میں کم سے کم اڑتالیس دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے-
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کے کمانڈر جبارحسن نے کہا ہے کہ عراق کی مسلح افواج نے صوبہ نینوا کے تلعفر علاقے میں کارروائی کر کے داعش کے چھبیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا- اس کے ساتھ ہی عراقی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوج نے مغربی صوبہ الانبار کے الریحانہ علاقے میں اپنی کارروائیوں میں کم سے کم بائیس افراد کو ہلاک کردیا-
درایں اثنا عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ الانبار کے عکاشات علاقے میں داعش کی ایک ٹنل کا پتہ لگایا ہے-
عراقی فوج نے سولہ ستمبر کو عکاشات کے علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایا تھا - عکاشات کے علاقے پر داعش نے جون دوہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا- /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے