20 September 2017 - 13:58
News ID: 430024
فونت
چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور:
سی سی پی او محمد طاہر خان نے امامیہ جرگہ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جلوسوں کے راستوں پر فل پروف سیکورٹی مہیا کی جائیگی۔ شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں لگا دی جائینگی، ناکہ بندیوں پر مقامی تھانہ جات کی نفری کو ترجیح دی جائیگی۔
محمد طاہر خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی صورتحال اور امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کی باہمی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے، محرم الحرام کا احترام تمام مسلمانوں کیلئے یکساں ہے اور اس کے احترام پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، ہم سب متحد ہو کر تفرقہ ڈالنے والوں سے ہوشیار رہیں گے، ہم شرپسندوں، اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کرنے اور وال چاکنگ کرنے والوں سے غافل نہیں ہیں، تمام مسائل پر گہری نظر رکھ کر پشاور پولیس امن و امان کی بحالی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں محرم الحرام کے حوالے سے امامیہ جرگہ کے عمائدین سے اہم ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان، ایس ایس پی کوآرڈنیشن محمد قاسم خان، تمام ایس پییز، ڈی ایس پیز اور امامیہ جرگہ کے صدر بریگیڈئیر (ر) سرتاج خان، جنرل سیکرٹری سردار سجاد حسین، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فرزند علی خان، مظفر علی اخونزادہ، مولانا ارشاد حسین خلیل اور دیگر مشران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سی سی پی او محمد طاہر خان کو امامیہ جرگہ کے عمائدین نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کے قیام کیلئے انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔ سی سی پی او محمد طاہر خان نے امامیہ جرگہ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جلوسوں کے راستوں پر فل پروف سیکورٹی مہیا کی جائیگی۔ شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں لگا دی جائینگی، ناکہ بندیوں پر مقامی تھانہ جات کی نفری کو ترجیح دی جائیگی۔ تمام مکاتب فکر کے افراد امن کی بحالی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں، صرف محرم کے دس دن نہیں بلکہ پورا سال اس خطے کے امن کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے، پولیس اور عوام کی کوششوں سے محرم الحرام پرامن اور اچھے ماحول میں گزریگا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حساس مقامات پر لیڈیز پولیس اور پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں بھی تعینات کئے جائیں گے۔ ہم سب مل کر اتفاق و اتحاد اور باہمی یکجہتی کے ساتھ اس شہر کے امن کیلئے اپنا فرض ادا کرینگے۔ سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے عمائدین کے انتظامیہ کیساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬