رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ کی تقریر کو لفاظی، من گھڑت، بے بنیاد اورغیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔.
محمد جواد ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اندرونی اور خارجہ پالیسی بالخصوص دہشتگردی کے خلاف جنگ کے خلاف ٹرمپ کے بیانات کو شرمناک اور جاہلانہ قرار دے دیا.
ظریف نے کہا کہ ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں کا مقصد عوام کو دھوکا دینا ہے اور یہ رویہ امریکہ کی جانب سے غاصب اور جرائم پیشہ صیہونیوں اور خطے میں جابر حکمرانوں کی حمایت کرنے کی واضح مثال ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشتگرد تنظیموں کی تشکیل اور ان کو مضبوط کرنے میں ملوث ہے لہذا ایسی ہرزہ سرائیوں سے دنیا میں امریکہ مزید تنہا اور بے اعتبار ہوگا.
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے دوسرے ممالک کے برعکس جوہری معاہدے کو وحشتناک اورامریکہ کے لئے باعث شرم قرار دیا۔
امریکی صدر نے ایران پر جو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے دہشتگردی کی حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰