20 September 2017 - 14:03
News ID: 430026
فونت
سردار محمد یوسف:
تقریب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبد الغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ سعودی عرب کا تحفظ ہے، ہم یہ سعودی حکومت کے لئے نہیں بلکہ حرمین شرفین کی حفاظت کے لئے کر رہے ہیں۔
سردار محمد یوسف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے سب کی نظریں سعودی عرب پر ہیں، ہم سب کو مل کر روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنا چاہیے۔ تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام سعودی عرب کے نئے سفیر موقف سعید المالکی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی امور کے وزیر سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کی حکومت کو برما کے مسلمانوں کا احساس ہے، ہم سب کو ملکر برما کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانی چاہیے، وزیر اعظم خاقان عباسی نے اقوام متحدہ میں برما کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائی ہے۔

تقریب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبد الغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ سعودی عرب کا تحفظ ہے، ہم یہ سعودی حکومت کے لئے نہیں بلکہ حرمین شرفین کی حفاظت کے لئے کررہے ہیں، پونے دو ارب مسلمانوں کا قبلہ ہی سعودی عرب میں ہے، ہم نے اپنا وفد شام اور برما بھیجا، میں سمجھتا ہوں تمام مسلمان ممالک کو برما کی آواز اٹھانے چاہیئے، مسلمانوں کے حفاظت کے لئے بنایا گیا مسلم اتحاد کس مرض کی دوا ہے، مسلمانوں کو تو چھوڑو اگر غیر مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہو اس کے لئے بھی آواز اٹھانی چاہیے، تمام مسلمان حکمران ملکر برما حکومت پر زور ڈالیں تاکہ وہاں کہ مسلمانوں کے لئے الگ اور آزاد ریاست بنائی جاسکے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬