20 September 2017 - 17:46
News ID: 430030
فونت
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام;
نئی دہلی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کوششوں سے مختلف تنظیموں نے مشترکہ احتجاج کیا اور منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک ایک عظیم ریلی کا انعقاد کیا۔ احتجاج میں جامعہ نگر، ملّا کالونی، جعفرآباد، سیلم پور، اگرنگر، ترلوک پوری، سلطان پوری و دہلی کے مختلف علاقوں سے تقریباً ایک ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
 احتجاجی ریلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف ظلم و تشدد کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ انتہائی قابل رحم حالات سے دوچار روہنگیائی مسلمان در  در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

یہ لوگ اپنے ملک سے اپنی جانیں بچا کر پڑوسی ممالک میں پناہ حاصل کر رہے ہیں، لیکن ان کی حالت زار پر ان ممالک کو ذرا بھی رحم کا احساس نہیں ہو رہا ہے۔ بھارت بھی یہاں پناہ گزیں روہنگیائی مسلمانوں کو ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بتا کر انہیں واپس ان کے ملک میانمار بھیج دینا چاہتا ہے۔

روہنگیائی مسلمانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے مطالبے کو لے کر نئی دہلی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کوششوں سے مختلف تنظیموں نے مشترکہ احتجاج کیا اور منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک ایک عظیم ریلی کا انعقاد کیا۔

احتجاج میں جامعہ نگر، ملّا کالونی، جعفرآباد، سیلم پور، اگرنگر، ترلوک پوری، سلطان پوری و دہلی کے مختلف علاقوں سے تقریباً ایک ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ اس احتجاجی ریلی میں حکومت میانمار و بدھشٹوں کے ذریعہ روہنگیائی مسلمانوں پر ناقابل بیان ظلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم کرنا بند کرے اور انہیں ملک میں برابر کے حقوق فراہم کرے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬