رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیر رسمی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے سے داغا جانے والا ایک میزائل دمشق کے بین الاقوائی ایئرپورٹ کے قریب گرا ہے۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے میزائل حملے کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔
شامی ذرائع نے اسرائیل کو مذکورہ میزائل حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔لبنان کی النشرہ ویب سائٹ نے صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے چند روز قبل بھی شام کے متعدد علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ صیہونی حملوں کے جواب میں شام کی فوج نے پہلی بار اسرائیلی جنگی طیاروں کی سمت کئی راکٹ فائر کیے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰