22 September 2017 - 17:27
News ID: 430057
فونت
صدر روحانی:
ایران کے صدر نے کہا کہ ملکی ہتھیاروں کا مقصد، ایران اور علاقائی اقوام کا دہشت گردی اورعالمی قوتوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔
حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے آج صبح دارالحکومت تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ کے موقع پر اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم ہمیشہ علاقے اور دنیا میں امن و صلح کے درپے رہی ہے، کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے  دفاع کے سلسلے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور کوئی بھی ہمیں مزاحمت سے دور نہیں رکھ سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور دفاعی طاقت و توانائی امن و صلح اور عزت نیز ملکی استحکام  کے لئے ہے اور ایران کی دفاعی طاقت کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہمارا مقصد ایران اور علاقائی اقوام کا دہشت گردی اور عالمی قوتوں کی جارحیت کا دفاع کرنا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جو اب ایران کے خلاف بری زبان استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے دہشت گرد گروہ بنائے، انہیں مالی امداد اور ٹریننگ دی اور ہتھیار فراہم کئے اور اب وہی گروہ افغانستان، عراق، شام اور لبنانی عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ ان تمام کے مقابلے میں جنہوں نے علاقے اور دنیا کے عوام کے لئے مسائل و مشکلات پیدا کئے اور جو عوام کی آزادی کو چھینتے ہوئے مہلک ہتھیاروں کی فروخت کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں اور جو 70 سال سے سرطانی غدے غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں، ان کے مقابلے میں صرف اور صرف ایرانی قوم نے مظلوموں کی حمایت کی ہے۔

صدرمملکت نے منہ زور طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چاہنے اور نہ چاہنے کے باوجود ہم یمن، شام اور فلسطین کے مظلوم عوام کا دفاع کریں گے اور اپنی دفاعی اور فوجی طاقت اور میزائلی نظام کو اپنے دفاع کے لئے جہاں تک ضروری ہوا مستحکم کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬