رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے ایجنسی کی ایکسٹھویں بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی حکومت کی فوجی ایٹمی سرگرمیاں عالمی برادری کے لئے باعث تشویش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مغرب اور خاص طور پر امریکا کی کھلی حمایت سے اپنی ایٹمی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے- انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔
اس کانفرنس میں مشرق وسطی میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سیف گارڈ معاہدوں پر عمل درآمد کی قرارداد پیش کی گئی اور اس کی منظوری دی گئی-
اس قرارداد میں جو امریکا اور کینیڈا کے نیوٹرل اور صیہونی حکومت کے مخالف ووٹوں کے مقابلے میں ایک سو تیئیس رکن ملکوں کے مثبت ووٹوں سے پاس کی گئی صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ این پی ٹی میں شامل ہو اور اپنی ایٹمی تنصیبات کو ایجنسی کے سیف گارڈ میں شامل کرے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰