رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے اس ہفتے نمازجمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ٹرمپ کے غیر سفارتی بیانات امریکا کی جھنجھلاہٹ کی علامت ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے علاقے میں امریکی منصوبوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، استقامتی فورس اور روس نے مل کر پچھلے مہینوں کے دوران علاقے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے داعش، القاعدہ، طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو امریکا اور سعودی عرب کی اولاد قراردیا اور کہا کہ امریکا اور سعودی عرب اپنے عوام کے کروڑوں ڈالر دہشت گرد گروہوں پر خرچ کررہے ہیں۔
انہوں نے نماز کے خطبوں کے آغاز میں ماہ عزا کی آمد کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے سامراجی اور طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تحریک چلائی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰