23 September 2017 - 10:45
News ID: 430064
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں دسیوں لاکھ ایرانیوں نے مظاہروں میں شرکت کرکے امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا اور شرمناک بیان کا بھرپور جواب دیا ہے۔
ٹرمپ مخالف مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سبھی شہروں میں نماز جمعہ کے بعددسیوں لاکھ نمازیوں نے مظاہروں میں شرکت کرکے ایران کے عوام کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گستاخانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ تہران اور ایران کے دیگر شہروں کے نمازیوں نے نمازجمعہ کے بعد مظاہروں میں شرکت کرکے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، برطانیہ مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے۔

مظاہروں کے دوران امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئےگئے۔ ٹرمپ نے منگل کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے ایران پر  دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا تھا جبکہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

ٹرمپ کےگھٹیا اور شرمناک بیان کا ایران نے سخت جواب دیا ہے۔ وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹرمپ کی تقریر کے فورا بعد اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ٹرمپ کا بیان اتنا گھٹیا ہے کہ جواب دینے کے لائق بھی نہیں ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬