23 September 2017 - 10:31
News ID: 430059
فونت
عراقی فورسز نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے شمالی شہر الشرقاط کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔
عراقی فورسز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوجی ذرائع کا کہناہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقے الحویجہ کو بازیاب کرانے کے لیے دو دن قبل ہی کارروائی شروع کی گئی تھی اور الشرقاط کے مقام سے داعش دہشتگردوں کی پسپائی ایک اہم پیشرفت ہے۔

اس کارروائی میں عراقی فوج کے ساتھ عوامی رضا کارفورسزنے بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے داعش کے قبضے سے صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں کی آزادی کے لئے کارروائیوں کے آغاز کااعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ ایک اور کامیابی جلد ہی نصیب ہونےوالی ہے۔

عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ عراق کے چپے چپے سے داعش اور دیگر دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہونے تک فوجی آپریشن جاری رہےگا کہا کہ جلد ہی ایک اور کامیابی ملنےوالی ہے اور تکفیری دہشت گردوں کے پاس ہلاکت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کا چپہ چپہ دہشت گردوں اور جارح شیطانوں سے پاک کیا جائےگا۔

حیدرالعبادی نے ساتھ ہی خداوندعالم سے عراقی فوجی جوانوں کی کامیابی اورعراق کا پرچم بلند رکھنے میں ان کے عزم و حوصلے کی تقویت کی دعا بھی کی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬