رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، او آئی سی یا اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی سے کہا ہے کہ یہ ریفرنڈم چونکہ عراق کے بنیادی آئین سے متصادم ہے اور اس کا دہشت گردی کے خلاف جنگ پر منفی اثر مرتب ہو گا اس لئے اس کو فوری طور پر منسوخ کر دیں-
او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے آئین کی پابندی اور اس کا احترام ضروری ہے اور عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ کی کوشش جاری رہنی چاہئے-
عراقی کردستان میں مجوزہ ریفرنڈم کے خلاف عراق کے شمالی علاقوں کے عوام کے احتجاج کے باوجود عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عراق سے علیحدگی کے لئے ریفرنڈم پچیس ستمبر کو ہی ہو گا-
عراق کی مرکزی حکومت نے بارہا مسعود بارزانی کو خبردار کیا ہے کہ کردستان کی علیحدگی کے لئے ریفرنڈم غیر قانونی ہے اور اس کو ہمیشہ کے لئے منسوخ کر دیا جانا چاہئے- /۹۸۸/ ن۹۴۰