رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل و جعفریہ یوتھ کے وفد نے ایام عزاء کے حوالے سے ضلع وسطی کے بانیان و منتظمین جلوس عزاء سے ملاقات کی اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
دورے میں وفد نے محرم الحرام میں منعقد کئے جانے والے پروگرامات (مجالس، جلوس و محافل) کے عزاداری مانیٹرنگ سیل کے حوالے سے کوائف جمع کئے اور منتظمین سے مسائل دریافت کئے۔
علی نقوی کی سربراہی میں وفد نے مسجد و امام بارگاہ باب العلم میں منتظمین سے ملاقات کی اور عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، بعد ازاں مسجد و امام بارگاہ العصر کا دورہ کیا جس کے بعد مدرسہ القائم کا دورہ کیا اور وہاں موجود منتظم مدرسہ رضا حیدر سے ملاقات کی اور ایام عزاء میں منعقد کئے جانے والے پروگرامات کی تفصیلات حاصل کیں اور مسائل دریافت کئے۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل و جعفریہ یوتھ کے وفد نے مسجد و امام بارگاہ العصر کے بانی و منتظم حاجی ریاض سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور ان کے مرحوم جواں سال فرزند کی تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/