07 May 2018 - 18:59
آیت الله ناصری:

عالم بے عمل کیلئے شدید ترین عذاب ہے

سرزمین ایران کے معروف عالم دین آیت الله ناصری نے اپنے اور پروردگار کے رابطہ کی اصلاح کی تاکید کی اور کہا: بے عمل عالم کیلئے شدید ترین عذاب ہے ، لہذا حرام انجام نہ دیں ، حب جاه، حب مقام اور حب احترام نہ رکھیں ، خدا سے معاملہ کریں تاکہ ہماری باتیں دوسروں پر اثر انداز ہوں ۔
06 May 2018 - 13:37
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی :

دشمن لوگوں کی مشکلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشرے میں ناامیدی پھیلا رہا ہے

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بتایا کہ آج دشمن کی جانب سے لوگوں میں ناامیدی پھیلائی جا رہی ہے؛ دشمن لوگوں کی مشکلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشرے میں ناامیدی پھیلا رہا ہے۔
06 May 2018 - 11:37
آیت الله جوادی آملی:

جو شخص بھی منزل کمال تک نہ پہونچے عاقل نہیں ہے

حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے کہا : اگر انسان خود کو بہشت اور جنت سے کم میں فروخت کرے تو وہ مغبون ہو گیا ہے ، غبن کے بھی مختلف درجات ہیں اور ایسا ضروری نہیں ہے کہ انسان کو عذاب کا سامنا کرنا پڑے بلکہ یہی کہ انسان اعلی مقام تک نہ پہوچے مغبون ہے ، جو شخص بھی بلندی تک نہ پہوچے مغبون ہے ۔
05 May 2018 - 22:44
آیت الله جوادی آملی:

حکومت امام مھدی کا آغاز قتل و خونریزی سے ہوگا ایک بڑی غلط فہمی ہے

حضرت آیت الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علم و عقل معاشرہ کی اصلاح کرسکتے ہیں کہا: یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ امام زمانہ (عج) قتل و خونریزی کی بنیاد پر اسلامی حکومت کا قیام کریں گے کیوں کہ کسی بھی اسلامی حکومت کی بنیاد قتل و خونریزی پر نہیں رکھی گئی ہے ۔
05 May 2018 - 11:08
راغب نعیمی:

اسلامی تعلیمات سے اعتدال پسندی اور میانہ روی کا درس ملتا ہے

عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ دین حنیف نے ساری کائنات کو امن و سلامتی اور بنی نوع انسان کیلئے احترام کا درس دیا، مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے اسلام کی رواداری اور اعتدال پسندی کو عام کیا جائے ۔
04 May 2018 - 15:28
حافظ ریاض نجفی:

ذلیل ترین آدمی وہ ہے جو کسی کی توہین کرے

جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاﺅن لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ممتاز عالم دین نے کہا کہ سورہ الھمزة میں بعض عیوب و خامیوں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے اس آگ سے ڈرایا گیا ہے جو فقط ظاہری طور پر ہی نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں تک جلا دیگی اور گناہگار کو آگ کے ستون گھیر لینگے ۔
04 May 2018 - 13:38

تہران عالمی کتاب میلہ کا میزبان

ان دنوں تہران اکتیسویں بین الاقوامی ’’کتاب میلہ‘‘ کا میزبان ہے جہاں کتب کے مطالعہ کا شوق رکھنے والوں کی خاصی چہل پہل دیکھی جا سکتی ہے۔
03 May 2018 - 19:35
آیت الله مصباح یزدی :

مومن کی محبت و نفرت رضایت الہی کی بنیاد پو ہونا چاہیئے

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے معرفت اور محبت کو ایمان کا عنصر جانا ہے اور کہا : محبت و نفرت میں شخصی و ذاتی ملاک نہیں ہونا چاہیئے کیوں کہ مومن کے دل میں شخصی مسائل کا کوئی مقام نہیں ہے ۔
03 May 2018 - 14:20

مشہد مقدس میں منتظرین ظہور کے عظیم الشان اجتماع میں زائرین کرام کی وسیع پیمانے پرشرکت

نیمہ شعبان ولادت باسعادت حضرت صاحب عصر امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مناسبت سے مشہد الرضا علیہ السلام میں منتظرین ظہور کے عظیم الشان اجتماع میں زائرین کرام نےوسیع پیمانے پرشرکت کی۔