‫‫کیٹیگری‬ :
03 May 2018 - 14:20
News ID: 435787
فونت
نیمہ شعبان ولادت باسعادت حضرت صاحب عصر امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مناسبت سے مشہد الرضا علیہ السلام میں منتظرین ظہور کے عظیم الشان اجتماع میں زائرین کرام نےوسیع پیمانے پرشرکت کی۔
مشہد مقدس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیمہ شعبان ولادت باسعادت قائم آل محمد(ص)حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مناسبت سے مشہد الرضا علیہ السلام میں منتظرین ظہور کا عظیم الشان اجتماع  صبح 8 بجے میدان شہداء سے  قرآن کریم کی تلاوت  ساتھ شروع ہوا۔

اس اجتماع میں شرکت کرنے والےافراد میدان شہداء سے حرم مطہر رضوی تک اپنے ہاتھوں میں "یا مہدی ادرکنی" لکھے ہوئے پرچم اٹھائے ہوئے  عظیم مبارک عید کی مناسبت سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشرف ہوئے۔

اس عظیم الشان پروگرام میں کہ جو اپنی حیثیت سےبے نظیر رہا ، ذاکرین و شعراء اہل بیت علیہم السلام نے منقتت و قصیدہ خوانی کی ۔

بارگاہ رضوی کے زائرین ومجاورین  نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں وارد ہوکر حضرت کی صلوات خاصہ کی قرائت کی اورسب  امام خمینی(رہ)ہال  میں جمع ہوئے تاکہ نیمہ شعبان کے عظیم جشن کے پروگرام سے بہرہ مند ہوسکیں۔

بارگاہ رضوی کے خادمین نے بھی عود و اسپند کی دھنی  اور خوشبو سے زائرین کا استقبال کیا اور زائرین و مجاورین کی جشن کے پروگرام کی طرف راہنمائی کی۔

نیمہ شعبان المعظم کا عظیم الشان جشن  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں "حضرت امام مہدی کے ظہور تک یہ تحریک باقی ہے" کے عنوان سے جشن منایا گیا کہ جو صبح 10 بجے انٹرنیشنل قارئ کے ذریعہ قرآن کریم کی قرائت سے شروع ہوا اور آذان ظہر تک منقبت خوانی و قصیدہ خوانی وغیرہ ہوتی رہی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ بارہوں سال ہے کہ  منتظرین مہدی کا عظیم الشان اجتماع مشہد مقدس میں منعقد ہو رہا ہے اور مشہد کے ساتھ ساتھ ایران کے150 شہروں میں یہ پروگرام منایا جاتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬