‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2018 - 13:41
News ID: 435802
فونت
تہران کے خطیب جمعہ:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ہم سامراجی طاقتوں کو یہ کھلا پیغام دے رہے ہیں کہ ہم طاقتور ہیں، پوری شجاعت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں اور دشمن جتنا زیادہ محاذ حق کے مقابلے پر آئیں گے انہیں اتنا ہی زیادہ زور دار طمانچہ رسید کیا جائے گا۔
 آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  تہران کی مرکزی جمعہ نماز جمعہ اس ہفتے آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔

انہوں نے پندرہ شعبان المظم حضرت ولی عصر عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دشمنوں نے ہمارے راستے میں مشکلات کھڑی کی ہیں اور دنیاکو ظلم و جور سے بھر رہے ہیں لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ نابودی ہی ان کا مقدر ہے، حضرت مہدی تشریف لائیں اور دنیا کو عدل و انصاف سے پر کردیں گے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے یوم مئی یا محنت کشوں کے عالمی دن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی محنت کشوں اور صنعتکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے ملک کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ البتہ حکام کو بھی چاہئے کہ وہ محنت کشوں اور کارخانوں کے مالکان کی مشکلات کے حل کے لئے کام کریں تاکہ ملکی پیدوار میں اضافہ ہوسکے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران میں یوم معلم یا اساتذہ کے قومی دن کی مناسبت سے ٹیچروں اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ایک عظیم قومی دن ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹیچر یا معلم کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے کیونکہ تعلیم اور تربیت کوانسانی زندگی میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے شہید آیت اللہ استاد مطہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ جن کی شہادت کے دن ایران میں یوم معلم منایا جاتا ہے کہا کہ میں سب کو یہ سفارش کرتا ہوں کہ وہ شہید آیت اللہ مطہری کی کتابیں ضرور پڑھیں کیونکہ انہوں نے معاشرے کے سبھی طبقوں کے لئے کتابیں لکھی ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آیت اللہ استاد شہید مطہری کی ایک اہم خصوصیت یہ تھی کہ وہ وقت اور حالات پر گہری نظر رکھتے تھے اور اسلام کو جو خطرات درپیش رہتے ان کو برملا کرتے۔ انہوں نے تہران میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے جو ان دنوں جاری ہے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد اور ہر طبقے کے لوگوں کو کتابوں کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے البتہ کتب ضالہ سے دوری اختیار ضروری ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ تہران کے خلاف امریکا اور علاقے میں اس کے بعض اتحادیوں کی دھمکیوں سے ایران اور ایرانی عوام کے پائے ثبات و استقلال میں کوئی لرزش پیدا ہونے والی نہیں ہے کیونکہ اگر دشمن ہم سے جنگ کریں گے تو انہیں شکست ہوگی اور وہ نابود ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا آج ایران کے خلاف یورپ، سعودی عرب اور اسرائیلی حکومت کو اپنے ساتھ ملانا چاہتا ہے لیکن سامراجی طاقتوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران طاقتور اور توانا ہے اور ہم پوری شجاعت کے ساتھ سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے امریکا اور سامراجی دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایران ثابت قدم اور طاقتور ہے اور تمہاری گیدڑ بھکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ اسلام، کفر کےمقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور ایران کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اسلام کا پرچم اپنے دوش پر اٹھا رکھا ہے۔  انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ جتنا زیادہ محاذ حق کے مقابلے میں آئیں گے اتنا ہی زور دار طمانچہ بھی انہیں رسید کیا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬