‫‫کیٹیگری‬ :
03 May 2018 - 20:05
News ID: 435794
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے خداوند عالم کی رضایت کے لئے لوگوں کی مدد کی اہمیت و ارزش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ لوگوں کی خدمت انسان میں الہی صفات کا ظہور ہے ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم قرآن کریم میں رسولوں کو بھیجنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے بیان کیا :  انسان بغیر رہنما کے خود کو گم کر دیتا ہے کیوں کہ انسان جب دنیا میں آتا ہے تو کچھ بھی نہیں جانتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : انسان کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہمیشہ کھائے اور سوئے ، انسان بے ہودہ خلق نہیں ہوا ہے کیوں کہ خداوندعالم تمام چیزوں اور نعمتوں کو انسان کے لئے پیدا کیا ہے ، البتہ خداوند عالم کو ہماری عبادات و اطاعات کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمارے اطاعت کا فائدہ خود ہم لوگوں کو ہوتی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اسلامی روایات میں تاکید ہوئی ہے کہ خدائی روحیہ رکھنا چاہیئے اور تفسیر میں خدائی روحیہ کو لوگوں کی خدمت کے لئے اشارہ ہوا ہے ؛ بعض سب چیزوں کو دنیا میں اپنے لئے چاہتے ہیں اور کسی دوسرے کی فکر میں نہیں ہوتے ہیں ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ نیک انسان کے لئے خداوند عالم کی طرف سے محبت و الفت ہمیشہ شامل حال ہوتی ہے بیان کیا : خداوند عالم اپنے تمام بندے سے محبت کرتا ہے اور بہانہ تلاش کرتا ہے تا کہ انسان کو نجات دلا سکے ، انسان کی ایک کامیابی بندگان کی امور کو حل کرنے اور نجات دلانے میں ہے ، ورایت سے استفادہ ہوتا ہے کہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مہربان و با محبت ہوں ، ایسی صورت میں آپ کا جو بھی شغل ہو اس میں لوگوں کے ساتھ احسان و ان کے امور کو انجام دینے کی کوشش میں رہیں اور لوگوں کی خدمت کو دین کے دھانچے میں قرار دیں تا کہ اس کی اہمیت و ارزش زیادہ ہو سکے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬