04 May 2018 - 11:31
News ID: 435798
فونت
شام میں امریکا کی سربراہی والے داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحسکہ علاقے میں بمباری کرکے تیس عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی اسپوٹنک خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، شام میں نام نہاد  داعش مخالف اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحسکہ صوبے کے علاقے القصر پر بمباری کرکے   بچوں اور عورتوں سمیت تیس شامی باشندوں کو جاں بحق کردیا مارے جانے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔ ان حملوں میں بیس افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچاہے ۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط ارسال کر کے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

شامی وزارت خارجہ اس سے پہلے بھی کئی بار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ خطوط ارسال کے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے شام کے رہائشی علاقوں پر حملوں اورشام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کوبند کرانے کا مطالبہ کرچکی ہے -

امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دوہزار چودہ میں داعش کا مقابلہ کرنےکے  بہانے ایک اتحاد تشکیل دیا تھا لیکن اس اتحاد کے حملوں میں شام اور  عراق میں زیادہ تر عام شہریوں اور دونوں ملکوں کے فوجی ٹھکانوں کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے اور داعش کو اس سے مدد پہنچی ہے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬