سرگئی لاؤروف:
روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ شام کے حصے بخرے کرنے کی غرض سے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی تاس سے رپورٹ کے مطابق، سوچی شہر میں اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا کہ امریکہ شام کے شہر التنف اور الرکبان میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے امریکی اقدام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قرار دادوں کے تحت ہر جگہ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔
روسی وزیر خارجہ نے ماسکو کے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران شام کے سیاسی حل کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے یہ بات بھی کھل کر کہی کہ امریکہ شام میں انسانی امداد کی ترسیل میں بھی مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور اس ملک کے حصے بخرے کرنا چاہتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے