‫‫کیٹیگری‬ :
05 May 2018 - 11:08
News ID: 435807
فونت
راغب نعیمی:
عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ دین حنیف نے ساری کائنات کو امن و سلامتی اور بنی نوع انسان کیلئے احترام کا درس دیا، مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے اسلام کی رواداری اور اعتدال پسندی کو عام کیا جائے ۔
راغب نعیمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں پیر سعید احمد مجددی نقشبندی کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلٰی و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے اعتدال پسندی، میانہ روی کا درس ملتا ہے، دین حنیف نے ساری کائنات کو امن و سلامتی اور بنی نوع انسان کیلئے احترام کا درس دیا، مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے اسلام کی رواداری اور اعتدال پسندی کو عام کیا جائے، زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ پر عمل کو یقینی بنایا جائے، نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ اور تعلیمات و صبر و برداشت، عفو و درگزر، میانہ روی، رواداری، مساوات سے عبارت ہے ،آج بھی تمام معاشرتی و سماجی مسائل کا حل سیرت النبیؐ میں موجود ہے۔

نہوں نے کہا کہ اسلام کے فلسفہ اعتدال پسندی سے ایک انسان میں صداقت، عدالت، شجاعت، امانت جیسے اوصاف پیدا ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت نے جو شان اس امت کی رکھی وہ کسی اور امت کی نہیں رکھی اور اسی امت میں ایسے لوگ پیدا فرمائے جنہوں نے ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول کیلئے وقف کر دی، ان میں ایک شخصیت پیر سعید احمد مجددی ہیں۔

پیر سعید احمد مجددی نے ساری زندگی اللہ اور اس کے بتائے ہوئے طریقے پر گزاری، ایک والد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کرے اور اسے ایک کامل شخص بننے میں مدد فراہم کرے، کیونکہ انسان کے اچھے اور مخلص کام ہی تو انسان کی پہچان رہتے ہیں، شخص ختم ہو جاتا ہے لیکن اسکی شخصیت باقی رہتی ہے جو اس نے اللہ رب العزت اور اس کے رسول کی اطاعت سے بنائی ہوتی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬