رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملتان پولیس کی جانب سے امام بارگاہوں کے متولیوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت رکھی جائے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امام بارگاہ کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اور اپنے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ بھی تعینات کئے جائیں۔
ملتان پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو متولیان سکیورٹی انتظامات نہیں کریں گے اور سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائیں گے انہیں 5 ہزار روپے جرمانہ اور 5 ماہ قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امام بارگاہوں میں سکیورٹی کے حوالے سے تسلی بخش انتظامات نہیں کئے گئے جس کے پیش نظر متوالیان کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰