‫‫کیٹیگری‬ :
05 May 2018 - 20:04
News ID: 435815
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری ‌همدانی نے ایرانی حکام کو دشمن کے مقابل ہوشیار رہنے کی تاکید کی اور کہا کہ امریکا نے ایٹمی معاھدہ میں فراڈ و دھوکہ دھڑی سے کام لیا ہے ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری ‌همدانی نے آج ظھر سے پہلے سپاه علی بن ابی طالب قم کے اہلکاروں سے ملاقات میں امریکا کی چالبازیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خداوند متعال نے انسان کے وجود میں استعدادیں رکھی ہیں لہذا اسے ان استعداد کو بروکار لانا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: انبیاء الھی نے انسانوں کی تربیت میں ان کے ایمان کو قوت عطا کرنے کی کوشش کی ہے کیوں کہ ایمان وہ قلبی ، جزباتی اور اعتقادی توانائی ہے جو انسانوں کو عمل کا انگیزہ عطا کرتا ہے ، لہذا انسان کی تربیت کے پہلے قدم کی بازگشت اس کا دل ہے ۔

اس مرجع تقلید نے بیان کیا: انسان کی تربیت کی دوسری اصل اخلاق ہے اور اس کے یہ معنی ہیں کہ انسان اپنے جزبات کی اصلاح کرے ، اور تیسری اصل عمل اور فعالیت ہے ، کاہلی اور سستی کے ذریعہ کوئی بھی کام انجام نہیں پاتا ، جیسا کہ امام خمینی رہ نے فرمایا کہ « ہم عمل کے ذمہ دار ہیں نتیجہ کے نہیں » ۔

حضرت آیت الله نوری ‌همدانی نے آخر میں ایرانی حکام کو دشمن کے مقابل ہوشیار رہنے کی تاکید کی اور کہا کہ امریکا نے ایٹمی معاھدہ میں فراڈ و دھوکہ دھڑی سے کام لیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬