Tags - راغب نعیمی
راغب نعیمی:
تقریب سے خطاب میں سرزمین پاکستان کے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ حضرت سیدنا امام حسن (ع) کی ولادت با سعادت ۱۵ رمضان المبارک کومدینہ طیبہ میں ہوئی، حضرت سیدنا امام عالی مقام سیدنا امام حسن بن علی المرتضیٰ (ع) کنیت ابو محمد ہیں، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امامِ حسن (ع) اورامامِ حسین (ع) کی نسبت ارشاد فرمایا ''ہمارے یہ دونوں بیٹے جوانانِ جنت کے سردارہیں۔
News ID: 436133 Publish Date : 2018/06/02
راغب نعیمی:
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم افسوسناک اور فکر انگیز ہیں، عالم اسلام کے حکمران مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح امت مسلمہ کی غیرت ایمانی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
News ID: 435999 Publish Date : 2018/05/21
راغب نعیمی:
عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ دین حنیف نے ساری کائنات کو امن و سلامتی اور بنی نوع انسان کیلئے احترام کا درس دیا، مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے اسلام کی رواداری اور اعتدال پسندی کو عام کیا جائے ۔
News ID: 435807 Publish Date : 2018/05/05
راغب نعیمی:
علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، سرکاری عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا کیا جائے۔
News ID: 430342 Publish Date : 2017/10/12
راغب نعیمی:
جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر کامل یقین ہونا چاہیے کہ ایک دن تمام انسانوں کو قبروں سے اٹھا کر دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور اپنے رب کی بارگاہ میں ہمیں اپنے اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا، ہر مسلمان کو اعمال صالح اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کیوں کہ اعمال صالحہ اپنی اپنی جگہ عذاب قبر سے بچانے کا ذریعہ ہیں، بہت سی روایت اس پر دال ہیں کہ مرنے کے بعد انسان کے اعمال صالحہ اسے چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں اور جدھر سے بھی عذاب آنے کی کوشش کرتا ہیں تو وہ عذاب کے سامنے رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
News ID: 427373 Publish Date : 2017/04/08