مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھا کرے گی، زونل اور صوبائی کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کریں گی جس کے بعد مفتی منیب الرحمان رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان کریں گے۔
بین الاقوامی کانگریس’’ نقش شیعہ در پیدایش و گسترش علوم اسلامی‘‘ کی اختتامی تقریب کو امام رضا(ع) کی محوریت سے عالم اسلام کے دانشوروں اور آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بہت سارے سوشل میڈیا کو دشمن کے ہاتھوں ادارہ کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سوشل میڈیا میں دشمن کا مقصد جوانوں کو منحرف کرنا ہے ۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے ممبر نے جوانوں کی مشکلات خاص کر ان کی شادی کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے حکام و عوام سے اپیل کی ہے کہ جوانوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے راہ حل نکالا جائے ۔
حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اسلام کے دشمنوں کے مقابلہ میں تمام مسلمانوں کو یکجہتی کی دعوت دی ہے اور کہا : اس وقت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کے قسم کھائے دشمنوں سے مقابلہ میں اتحاد و یکجہتی قائم کریں ۔
حضرت آیت الله مکارم نے پوری تاریخ میں شیعہ علماء کی مظلومیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شیعہ علماء اسلامی علوم کو وجود میں لانے والے تھے اور بعض وجہوں سے مظلوم واقع ہوئے ہیں اور ان کی خدمات مکمل طور سے سب کے لئے روشن نہیں ہو پائی ہے ۔
سرزمین ایران کے مشھور استاد نے زندگی کے تمام مراحل میں حق الناس کی مراعات تاکید کی اور کہا: خداوند متعال حق الناس کو معاف نہیں کرے گا اور حتی ممکن ہے کہ حضرت امام حسین(ع) کی ایک زیارت کا ثواب دوسرے بندے کو دے دے ۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئٹہ شہر سمیت دیگر اضلاع میں سستے بازاروں کے قیام کے سلسلے میں انتظامیہ دکانداروں کی معاونت کرنے کیساتھ ساتھ انہیں دیگر ضروری سہولیات فراہم کریگی۔