پاکستان:
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھا کرے گی، زونل اور صوبائی کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کریں گی جس کے بعد مفتی منیب الرحمان رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان کریں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے سولہ مئی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا جب کہ اسی روز صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھا کرے گی، زونل اور صوبائی کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کریں گی جس کے بعد مفتی منیب الرحمان رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان کریں گے۔
ڈی جی میٹ غلام اختر رسول کا کہنا ہے کہ سولہ مئی کو سندھ اور بلوچستان کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے