‫‫کیٹیگری‬ :
16 May 2018 - 14:22
News ID: 435947
فونت
شاہد خاقان عباسی:
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ یوم یکجہتی فلسطین کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے، اس دن بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائینگی۔ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر جمعہ 18 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوم یکجہتی فلسطین کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے، اس دن بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کا ہر فورم پر مقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوگئی۔

شہداء میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔/۹۸۸/ ن۸۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬