16 May 2018 - 14:24
News ID: 435948
فونت
مولانا سبط شبیر:
جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ مسلمانوں کی اولین ترجیحات میں ہونا چاہئیے۔
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پیروان ولایت نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے پچاس کے قریب فلسطینیوں کو شہید کئے جانے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے قتل عام پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کھلے عام دہشتگردی نام نہاد مسلمان حکمرانوں کے لئے چشم کشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے نام نہاد حکمران فلسطینی معصوموں کے قتل عام میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے نتین یاہو کو بدترین دہشتگرد اور ہٹلر زمانہ قرار دیتے کہا کہ جب تک اس منحوس اور پلید ترین درندہ صفت شخص کا خاتمہ نہ ہو جائے تب تک کرہ ارض پر امن و امان برقرار نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ مسلمانوں کے اولین ترجیحات میں ہونا چاہیئے۔ مولانا شبیر قمی نے کہا کہ فلسطینی معصوم مسلمانوں کا قتل عام کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے چنگیزیت کا سلسلہ بند نہ کیا تو جلد از جلد اسلامی مزاحمت کے کندھوں پر اسرائیل کا جنازہ نکال دیا جائے گا۔

مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا کر اپنا جنازہ تیار کر رہا ہے اور یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کھولنا اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواریوں کا نوالہ نہ بنیں اور اسرائیل کے مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کریں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬