‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2018 - 12:07
News ID: 435906
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی :
حضرت آ‌یت الله صافی گلپایگانی نے اسلام کے دشمنوں کے مقابلہ میں تمام مسلمانوں کو یکجہتی کی دعوت دی ہے اور کہا : اس وقت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کے قسم کھائے دشمنوں سے مقابلہ میں اتحاد و یکجہتی قائم کریں ۔
آیت الله صافی گلپایگانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے کیپ ٹاون کے مسجد جامع اہل البیت علیہم السلام کے امام جماعت حجه الاسلام سید آفتاب حیدر سے ٹیلی فون سے گفتگو کر کے افریقا جنوبی کے شہر ڈوربین کے مسجد امام حسین علیہ السلام پر دہشت گردانہ حملہ جس میں ایک دوستداران اهل البیت علیهم السلام کی شہادت واقع ہوئی کی شدید مذمت کی ہے اور سب لوگ خاص کر ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔

انہوں نے اس دردناک حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : گمراہ و جاہل و وحشی گروہ نے دین مبین اسلام کے رحمانی چہرہ کو خراب کر دی ہے اور اسلام کو ایک دین صلح و مہربانی کے بجائے ایک تشدد دین کے عنوان سے عالمین کے درمیان تعارف کرا رہا ہے ۔ سب لوگوں کو جاننا چاہیئے کہ مکتب اہل البیت علیہم السلام صلح و رحمانی مکتب ہے جس میں تشدد کا نام و نشان نہیں ہے ۔

مرجع تقلید نے اسلام کے دشمنوں کے مقابلہ میں تمام مسلمانوں کو یکجہتی کی دعوت دی ہے اور کہا : اس وقت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کے قسم کھائے دشمنوں سے مقابلہ میں اتحاد و یکجہتی قائم کریں ۔ مذہب پرستی و سیاست بازی کو ختم کر کے تمام اسلامی قوم کو چاہیئے کہ جو لوگ چاہتے ہیں چالاکی و حیلہ و تشدد کے ذریعہ اسلام کے رحمانی چہرے کو خراب کریں ان کے مقابلہ میں اٹھ کھڑے ہوں ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬