رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج بوقت ظہر بین الاقوامی کانگریس’’ نقش شیعہ در پیدایش و گستریش علوم اسلامی‘‘ کی اختتامی تقریب کو امام رضا علیہ السلام کی محوریت سے حرم رضوی کے قدس ہال میں آستان قدس رضوی کے محترم متولی اور عالم اسلام کے دانشوروں کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔
اس کانگریس میں ۵۰ مختلف ممالک سے ۱۲۰ شخصیات نے شرکت فرمائی اور ان میں سے چارافراد نے امام رضا علیہ السلام کی محوریت سے مقالہ جات بھی پیش کئے۔
اس تقریب میں آیت اللہ مکارم شیرازی کا پیغام بھی تصویری صورت میں نشر کیا گیا۔
تقریب کو جاری رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کے محترم متولی حجت الاسلام رئیسی نے اسلامی علوم کی ترقی اور حقانیت کے تعارف کے لئے خصوصی طور پر امام رضا علیہ السلام نے جو کردار ادا کیا ؛ اس پر خطاب فرمایا۔
علوم اسلامی کو متعارف کروانے میں شیعوں کے اماموں اور عالموں نے جو کردار ادا کیا اس موضوع پر کانفرنس میں شرکت کرنے والے افراد نے گفتگو فرمائی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/