‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2018 - 15:40
News ID: 435880
فونت
میر عبدالقدوس بزنجو:
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئٹہ شہر سمیت دیگر اضلاع میں سستے بازاروں کے قیام کے سلسلے میں انتظامیہ دکانداروں کی معاونت کرنے کیساتھ ساتھ انہیں دیگر ضروری سہولیات فراہم کریگی۔
روزہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت رمضان پیکج سے متعلق اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں اشیاء خورد ونوش کے نرخوں میں استحکام، سستے بازاروں کے قیام کے علاوہ عوام کو آٹے پر سبسڈی اور لوڈشیڈنگ میں کمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری انڈسٹریز، کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید اقبال شاہوانی اور چیف ایگزیکٹیو کیسکو عطاء اللہ بھٹہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اور مانیٹرنگ کمیٹی کو مزید متحرک اور فعال کیا جائے گا اور متعلقہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خورد ونوش، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں پر نظر رکھے گی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ ماہ صیام میں ضروری اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہوسکے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئٹہ شہر سمیت دیگر اضلاع میں سستے بازاروں کے قیام کے سلسلے میں انتظامیہ دکانداروں کی معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کیسکو حکام کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے دوران خاص طور پر سحر وافطار اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، جبکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی لائی جائے، تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے ماہ رمضان میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور اضلاع میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کے فنڈز میں بھی اضافہ کی منظوری دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں کو بھی مستحکم رکھا جائے۔ جبکہ سستے بازاروں میں معیاری اشیاء کی فروخت مناسب قیمتوں پر یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں مقامی انتظامیہ کو رمضان میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ حکومت اپنی بساط کے مطابق جتنا ممکن ہوسکے، اشیاء خورد ونوش بالخصوص آٹے میں سبسڈی فراہم کرے گی۔ کیسکو حکام کو ہدایت کی گئی کہ صوبہ بھر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لائی جائے اور سحر وافطار اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬