11 May 2018 - 15:52
News ID: 435884
فونت
امریکہ کی طرف سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پرپابندی کے بعد پرپاکستان نے بھی جوابی کارروائی میں امریکی سفارتکاروں پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔
پاکستان و امریکا کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی  طرف سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پرپابندی کے بعد  پرپاکستان نے بھی  جوابی کارروائی میں امریکی سفارتکاروں پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ سے جاری نوٹیفکیشن کوامریکی سفارتخانے کے ساتھ شیئرکیا جاچکا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امریکی سفارتکاروں کوبھی نقل وحرکت سےپہلےاجازت لینا ہوگی اورامریکی سفارتخانے کی اپنی اور رینٹ پرلی گئی گاڑیوں پرکالاشیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ایئرپورٹس پرامریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کوویاناکنونشن کے مطابق ڈیل کیا جائیگا جس کے تحت امریکی سفارتخانے کی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی اور کرایہ کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں یہ بھی  کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی اپنی اور رینٹ پر لی گئی گاڑیوں پر کالا شیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور سفارت کاروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬