‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2018 - 17:33
News ID: 435889
فونت
آیت الله اشرفی شاهرودی:
سرزمین ایران کے مشھور استاد نے زندگی کے تمام مراحل میں حق الناس کی مراعات تاکید کی اور کہا: خداوند متعال حق الناس کو معاف نہیں کرے گا اور حتی ممکن ہے کہ حضرت امام حسین(ع) کی ایک زیارت کا ثواب دوسرے بندے کو دے دے ۔
آیت الله مصطفی اشرفی شاهرودی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی مشهد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور استاد آیت الله مصطفی اشرفی شاهرودی نے مسجد گوهرشاد حرم مطهر حضرت امام رضا علیہ السلام میں تقریر کرتے ہوئے لوگوں کے حقوق کی مراعات اور اس کے ادا کرنے کی تاکید کی اور کہا: ہم سبھی کو اس بات پر توجہ کرنی چاہئے کہ اس دنیا سے کسی کا حق ادا کئے بغیر نہ اٹھیں ، خداوند متعال کا ارشاد ہے کہ جہنم میں روکے جانے کے پچاس مقامات ہیں اور بندوں کو ہر مقام پر ہزار سال روکا جائے گا ، پچاسویں مقام کا نام مرصاد ہے جہاں دوسروں کے حقوق کو طلب جائے گا ۔

حوزه علمیه خراسان کے استاد نے کہا: بندے اس مقام پر پروردگارسے درخواست کریں گے کہ اس کے حق کو دیگر بندوں سے لے لے اور اگر ان کے پاس دینے کو کچھ بھی موجود نہ ہو تو ان کی نیکیاں انہیں دے دے ، قران نے اسی بات کا اس آیت میں تذکرہ کیا ہے «ان ربک لبالمرصاد» ۔

انہوں نے زندگی کے تمام مراحل میں حق الناس کی مراعات تاکید کی اور کہا: خداوند متعال حق الناس کو معاف نہیں کرے گا اور حتی ممکن ہے کہ حضرت امام حسین(ع) کی ایک زیارت کا ثواب دوسرے بندے کو دے دے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬