‫‫کیٹیگری‬ :
12 May 2018 - 09:57
News ID: 435897
فونت
مولانا سبط محمد شبیر قمی:
پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ نے پانچ جمع ایک جوہری معاہدہ سے امریکہ کی دستبرداری کو عالم اسلام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر شیطان بزرگ کا مکروہ و مذموم چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیروان ولایت جموں و کشمیر کے مولانا سبط محمد شبیر قمی نے پانچ جمع ایک جوہری معاہدہ سے امریکہ کی دستبرداری کو عالم اسلام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر شیطان بزرگ کا مکروہ و مذموم چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

مولانا قمی نے کہا کہ امریکہ کی اسلام دشمنی اور تاناشاہی روز بروز بے نقاب ہوتی جارہی ہے جو شیطان بزرگ امریکہ کی رسوائی اور ذلت کا سبب بنتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جھوٹے پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات جمہوری اسلامی ایران پر عائد کررہا تھا لیکن جمہوری اسلامی ایران کی ثابت قدمی  اور لامثال وفائے عہد نے امریکہ کے مکروہ چہرہ سے نقاب ہٹایا جس سے پوری دنیا امریکہ کی شیطانیت سے واقف ہوگیا اور امریکہ کے سپر پاور ہونے کا دعویٰ ایرانی قیادت کے پاوں تلے پاش پاش ہوگیا۔

مولانا قمی نے کہا کہ جوہری معاہدہ پر دیگر چار ممالک کا ثابت قدم رہنا قابل تحسین ہے اور ان ممالک کا یہ فیصلہ امریکہ کے ناپاک چہرہ پر شکست کی زوردار تھپڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری معاہدہ سے امریکہ کی دستبرداری امریکہ کی تاناشاہیت اور اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ہے جس کا اندازہ امریکہ اور اس کے حواریوں کو بہت جلد ہوگا۔

مولانا قمی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای کی صالحانہ قیادت میں جمہوری اسلامی ایران کامیابی کامرانی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو عالم اسلام کیلئے انتہائی نیک شگون ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ اس وقت ایران کو زیر کرنے کیلئے عالم اسلام میں مسلکی اختلافات کو ہوا دے رہا ہے اور بدقسمتی سے کچھ نافہم اور ناداں مسلمان شیطان بزرگ امریکہ کی تصاویر میں رنگ بھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی بھی مسلمان کا دوست نہیں ہے اور نہ کھبی تھا۔

مولانا نے کہا  کہ امریکہ کے کندھے سے کندھا ملانے والے نافہم مسلمانوں کو پچھتانا پڑے گا جس کی مثال تاریخ کے اوراق میں درج ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا ازلی دشمن ہے جس کے ہاتھ بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر امریکی سازشوں کو ناکام بنادے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬