12 May 2018 - 09:46
News ID: 435894
فونت
سید پسند علی رضوی :
اپنے ایک بیان میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر نے پارلیمانی الیکشن میں حزب اللہ کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کے اندر بھی دہشتگرد عناصر اور انکی شرپسندانہ سرگرمیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، جسکے باعث لبنانی عوام ناصرف حزب اللہ لبنان پر اعتماد کرنے لگے ہیں، بلکہ یہ جماعت لبنانی عوام کی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے۔
سید پسند علی رضوی

رسا نیوز ایجنسیی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پانے کے بعد کبھی بھی اس عالمی معاہدے کی پاسداری نہیں کی، ایران نے جوہری معاہدے پر من و عن عمل کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پسند علی رضوی نے کہا کہ جس وقت ایٹمی معاملہ اٹھایا گیا تھا، تو اسی وقت رہبر انقلاب اسلامی نے صراحت کے ساتھ کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امریکہ کی عداوت اور دشمنی ایٹمی انرجی سے مربوط نہیں، ایٹمی معاملہ محض بہانہ ہے، اسلامی جمہوریہ ایران سے امریکہ کی دشمنی اور مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ ایران پر امریکہ کا مکمل تسلط تھا، لیکن اسلامی انقلاب نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔

سید پسند علی رضوی نے لبنان میں پارلیمانی الیکشن میں حزب اللہ کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کے اندر بھی دہشتگرد عناصر اور ان کی شرپسندانہ سرگرمیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، جس کے باعث لبنانی عوام ناصرف حزب اللہ لبنان پر اعتماد کرنے لگے ہیں، بلکہ یہ جماعت لبنانی عوام کی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬