23 July 2018 - 18:51

تواضع امام رضا علیہ السلام کے کلام میں

جو چیز انسان کے اندر غرور اور تکبر پیدا کرتی ہے وہ انسان کا اپنی قدر و منزلت سے غافل ہونا ہے ، اگر انسان نسب ، خلقت ، ثروت ، علم ، قدرت اور مقام و منزلت جیسی چیزوں کی بنیاد کو نہ سجمھے اور اس بات پر بھی توجہ نہ کرے کہ یہ تمام چیزیں اس کی ذات سے الگ یا وقتی یا فانی یا تباہ ہوجانے والی ہیں تو تکبر کا شکار ہوجاتا ہے ۔
15 July 2018 - 10:44

حضرت فاطمہ معصومہ س کے یوم ولادت باسعادت پر جشن کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کو یوم دختر کا نام دیا گیا ہے اور اس روز مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور والدین اپنی بیٹیوں کو تحفے تحائف دیتے ہیں۔
09 July 2018 - 18:08

۲۵ جولائی کو انتخابات ہونے دیں

مسئلہ اتنا بھی سادہ نہیں ہے۔ اگر سیاسی قوتیں دانشمندی سے کام لیں اور غیر سیاسی قوتوں کو مداخلت کا موقع نہ دیں تو انتخابات بروقت ہوسکتے ہیں۔ اس کیلئے میاں شہباز شریف کی حکمت عملی کو ہم خود پی ایم ایل این کیلئے مفید سمجھتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ قوتیں چاہتی ہوں کہ ایسی فضا پیدا ہو جائے کہ پاکستان میں انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو جائیں۔ یہ قوتیں بیرونی بھی ہوسکتی ہیں۔
06 July 2018 - 15:55

جمہوریت و آمریت میں گھرا میرا وطن

فاطمہ جناح وہ واحد رہنما تھیں، جن پر پورا پاکستان متفق تھا۔ ایوب خان کے عوامی انتخاب کی بجائے خود ساختہ طریقہ انتخاب کے نتیجہ میں محترمہ فاطمہ جناح ہار گئیں۔ اس واقعہ کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ یہ فاطمہ جناح کی نہیں مکمل سیاست کی شکست تھی۔ اس سے سیاسی پاکستان کا سیاسی سفر رک گیا اور پاکستان بنانیوالی متحرک لیڈر شپ پس منظر میں چلی گئی۔
30 June 2018 - 14:45

آگ اور قہر کی بارش سے مذاکرات کے ٹیبل تک

کہتے ہیں ارسطو کی علمی محفل سجی تھی ، علمی گھتیاں سلجھائی جا رہی تھیں ، بڑے بڑے دانا اور دانشور وہاںموجود تھے کہ ایک جاہل ونادان وہاں آ دھمکا ، اور ارسطو کی محفلِ درس کے ایک ہونہار و دانا شاگر دسے الجھ گیا ، اور اسے خوب کھری کھوٹی سنائی، جب ارسطو کے دانا شاگرد نے یہ دیکھا تو وہ بھی آپے سے باہر ہو گیا ، اس نے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا اور خطرناک سے خطرناک دھمکیاں کو دے ڈالیں اور موٹی موٹی گالیوں کو علمی رنگ و لعاب چڑھا کر جاہل و نادان کے نثار کر دیا ، بیچ بچاو ہوا اور لوگوں نے ایک دوسرے کو کسی طرح علیحدہ کیا ، جب جاہل و نادان وہاں سے چلا گیا تو بجاے لا حول پڑھنے اور اپنے شاگرد کی حمایت میں کچھ کہنے کے ارسطو الٹا اس پر ہی بھڑک اٹھا اور اپنےشاگرد کی بہت سر زنش کی ۔
23 June 2018 - 13:53

ﺑﻘﯿﻊ ﺍﻭﺭ ﻗﺪﺱ ﭘﺮ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﮐﯿﻮﮞ؟

ﮐﯿﺎ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻤﻘﺪﺱ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻣﯿﺮﺍﺙ ﻧﮩﯿﮟ، ﮐﯿﺎ ﻓﻠﺴﻄﯿﻦ ﮐﮯ ﻣﻈﻠﻮﻡ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﮐﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺪﺍﻕ ﻧﮩﯿﮟ؟ ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺁﯾﺖ ﻣﻨﺴﻮﺥ ﯾﻮ ﮔﺌﯽ؟ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻢ ﻧﮩﯿﮟ؟ ....ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﻌﺾ ﮐﺞ ﻓﮑﺮ ﻟﻮﮒ ﺟﺲ ﺑﻘﯿﻊ ﮐﻮ ﻗﺪﺱ ﺳﮯ ﻣﺘﺼﺎﺩﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺩﺭﭘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ اہلیبیت ﺍﻃﮭﺎﺭ ﻋﻠﯿﮭﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﻓﺮﺩ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻣﻈﻠﻮﻣﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﭘﻨﺎﮦ ﮔﺎﮦ ﺗﮭﺎ، ﮐﯿﺎ ﺑﻘﯿﻊ ﻭ ﻗﺪﺱ ﮐﮯ ﺗﺼﺎﺩﻡ ﺳﮯ ﺍﻥ ﺭﻭﺣﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺫﯾﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺘﯽ ﮨﻮﮔﯽ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺣﺮﯾﺖ ﻭ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻃﻮﻕ و ﺳﻼﺳﻞ ﭘﮩﻨﻨﺎ ﮔﻮﺍﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺸﺮﯾﺖ ﮐﻮ ﻏﻼﻣﯽ ﺳﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﺩﻻﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ ﺑﻌﻨﻮﺍﻥ ''ﮐﺮﺑﻼ'' ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺣﻮﺍﻟﮧ ﮐﺮ ﮔﺌﮯ۔
22 June 2018 - 14:33

انہدام جنت البقیع تاریخی عوامل اور اسباب

سب کو تعجب ہوتا ہے کہ ایک ایسا ملک جہاں کے فرمانروا '' خادم حرمین شریفین'' کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں کس طرح اس مذموم حرکت کو گوارا کرسکتا ہے۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ ہمارا تعلق ٢٠ ویں صدی سے ہے اور یہ واقعہ بھی اسی صدی سے متعلق ہے اس وجہ سے انہدام جنت البقیع کے محرکات کو صحیح تناظر میں سمجھنے کے لئے ہمیں کچھ تفصیلات میں جانا ہوگا
21 June 2018 - 13:51

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

لازم ہے کہ کسی صورت یہ ناقابل تردید حقیقت فراموش نہ کریں کہ مسلمان و عرب ممالک کے ان مسائل کو ایجاد کرنیوالے اور انکی کمک کرنیوالے بظاہر یہ سب الگ الگ ملک یا حکمران نظر آرہے ہیں، مگر یہ سب حقیقتاً ایک ہی ہیں۔ جی ہاں! دشمن ایک ہی ہے، نام امریکہ، برطانیہ و فرانس ہو یا اسرائیل یا پھر آل سعود و اماراتی شیوخ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن فیصلہ دنیا کے غیرت مند انسانوں اور خاص طور مسلمانوں اور عربوں نے کرنا ہے کہ اس ’’ایک‘‘ دشمن کیخلاف وہ کب ایک ہونگے۔؟
17 June 2018 - 17:35
پہلی قسط اول:

مسئلہ رویت ہلال کا

نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خداوند تبارک و تعالی کی جانب سے مبعوث ہونے کے بعد مسلمانوں کو اپنے اعمال انجام دینے کیلئے جس تقویم کا استعمال کیا گیا وہ قمری تقویم ہے۔
16 June 2018 - 19:09

عید فطر اور اور ہم

عید کے سلسلہ سے یہ بات قابل غور ہے کہ جیسا کہ ماہ مبارک رمضان کے سلسلہ میں وارد روایات بتاتی ہیں کہ اس مہینہ کا ایک فلسفہ فقیروں اور امیروں کے درمیان فرق کو مٹا کر سب کو ایک رنگ میں رنگنا بھی ہے تو اب ہمارے لئے ضروری ہے جس طرح پورے ماہ رمضان ہم نے فقیروں اور بے نواوں کا خیال رکھا عید کی آمد پر بھی غریبوں کو نہ بھولیں اور جب ایک دوسرے سے ملنے جائیں تو کوشش کریں کہ تھوڑا وقت اپنے غریب بھائیوں کے لئیے بھی نکال لیں اور یتیموں اور ناداروں کو ہرگز فراموش نہ کریں کہ اگر ہم نے یتیموں کو اس خاص دن میں یاد رکھا تو خدا بھی ہمیں محشر کے خاص دن نہیں بھولے گا۔