24 June 2016 - 16:37
اٹھارہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! مجھے کو سحر کی برکتوں کیلئے بیدار رکھ

خدایا! مجھ کو اس میں بیدار رکھ اس کی سحر کی برکتوں کے لۓ، اور اس میں میرے دل کو نورانی کر اس کے نور سے، اور میرے تمام اعضاء و جوارح کو اس کے آثار و برکات کے لۓ مسخر کر اپنے نور کے ذریعہ اے معرفت والوں کے دلوں کو روشن کرنے والے۔
23 June 2016 - 16:16
روزه‌ داری کے احکام (۱۰):

ڈاکٹر کی ممانعت کے باوجود روزہ رکھنے کا حکم

رھبر معظم انقلاب نے اس مسئلے کے جواب میں کہ آنکھوں کی بیماری کے سبب میں نے ڈاکٹر کے منع کرنے کے باجود روزہ رکھنا شروع کردیا مگر میری طبیعت ٹھیک نہیں رھتی اس حالت میں کیا میں روزہ رکھوں اور اگر رکھوں تو نیت کیا ہوگی کہا: اگر ڈاکٹر کے کہنے پر اطمینان حاصل ہوجائے کہ روزہ آپ کی انکھوں کے لئے نقصان دہ ہے اور نقصان کا خوف ہو تو نہ فقط یہ کہ آپ پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے بلکہ روزہ جائز بھی نہیں ہے ۔
23 June 2016 - 15:17
سترہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! نیک اعمال میں میری ہدایت فرما اور میری حاجتوں و امیدوں کو برلا

خدایا! اس میں میری ہدایت فرما نیک اعمال کے لۓ اور اس میں میری حاجتوں اور امیدوں کو برلا، اے وہ ذات جو تفسیر اور سوال کی محتاج نہیں ہے، اے وہ خدا جو مخلوق کے دلوں میں پوشیدہ رازوں کا جاننے والا ہے، درود نازل فرما محمد اور ان کی پاکیزہ آل پر۔
22 June 2016 - 17:58
سولہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! مجھے نیکوکاروں کا ھمنشین اور بدکاروں کی رفاقت سے محفوظ رکھ

خدایا! مجھ کو اس میں توفیق عطا کر نیکوکاروں کی موافقت کی اور مجھ کو محفوظ رکھ، بدکاروں کی رفاقت سے اور اپنی رحمت سے مجھ کو بہشت دارالقرار میں جگہ دے, اپنی الوہیت کے ذریعہ اے عالمین کے معبود۔
21 June 2016 - 16:56
پندرہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! مجھے خضوع و خشوع کی نعمت عطا کر

خدایا! اس دن میں خضوع و خشوع کرنے والے بندوں کی اطاعت میرا نصیب کر، اور میرے سینے کو اس میں کشادہ کر اپنے خدا سے ڈرنے والوں کی فروتنی کی طرح اپنے امان سے اے خوف رکھنے والوں کے امان۔
20 June 2016 - 17:20
روزه‌ داری کے احکام (۹):

روزہ رکھنے میں ڈاکٹر کی ممانعت

رھبر معظم انقلاب اسلامی سے اس مسئلہ کا استفتاء کیا گیا کہ اس لحاظ سے کہ ڈاکٹر شرعی مسائل سے لاعلم ہیں اگر کسی کو روز رکھنے سے منع کردیں تو کیا ان کے کہنے پر عمل ضروری ہے ؟
20 June 2016 - 16:15
چودہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! مجھکو آفت و بلاء کے تیر سے محفوظ رکھ

خدایا! اس دن میری لغزشوں کا مجھ سے مؤاخذہ نہ کر، اور میری خطاؤں اور غلطیوں کے عذر کو قبول کرلے، اور مجھ کو بلاء و آفت کے تیر کا نشانہ نہ بنانا اپنی عزت کے واسطہ سے، اے مسلمانوں کو عز ت دینے والے۔
19 June 2016 - 14:23
تیرہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! مجھے گندگی و کثافت سے پاک اور قضا و قدر پر صبر دے

خدایا! مجھ کو اس میں گندگی اور کثافت سے پاک کردے، اور مجھ کو صبر دیدے کائنات قضا و قدر پر، اور مجھ کو توفیق دیدے تقوی اور نیک لوگوں کی صحبت کی اپنی مدد سے اے مسکینوں کی آنکھ کی ٹھنڈک۔
19 June 2016 - 14:16
روزه‌ داری کے احکام (۸)؛

رمضان میں امساک و افطار کے معین وقت کا حکم

مرکز ترويج احکام کے رکن نے کہا : ریڈیو سے اذان سنکر افطار کرنے والے افراد کو اگر افطار کے وقت پر یقین ہو اور بعد میں اسے معلوم ہو کہ یہ اذان اس کے شھر کی نہیں بلکہ کسی اور شھر کی تھی اور اس نے روزہ مغرب سے پہلے کھولا ہے تو اس پر روزہ کی قضا ہے کفارہ نہیں ہے ۔
18 June 2016 - 14:52
بارہویں دن کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! میرے تن کو قناعت و کفایت کے لباس سے چھپادے

خدایا! مجھ کو اس دن میں پردہ پوشی اور پاکیزگی سے آراستہ کردے، اور مجھ کو قناعت اور کفایت کا لباس پہناکرچھپادے، اور مجھ کو عدل اور انصاف میں لگادے،اور مجھ کو محفوظ کردے ہر اس چیز سے جس سے میں خوف کرتا ہوں اپنی حفاظت کے ذریعہ، اے خوف کرنے والوں کے بچانے والے۔