05 July 2016 - 17:30
اٹھائیسویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! مستحبات پر عمل کی توفیق نصیب کر اور مجھے مکرم بنا

خدایا! اس میں مستحبات میں میرا زیادہ حصہ عطا کر، اور مجھ کو مکرم بنا مسائل کے حاضر کرنے کے ذریعہ، اور میرے وسیلہ کو اپنی طرف کے وسائل میں قریب کر، اے وہ خدا جس کو لجاجت کرنے والوں کی لجاجت مشغول نہیں کرتی ہے۔
04 July 2016 - 16:10

روزہ اورمخلوقِ خداوندی

روزہ کو فارسی میں روزہ، عربی میں صوم، ہندی میں برت اورانگریزی میں فاسٹنگ کہتے ہیں ۔ روزہ رکھنے کاحکم ربِ دوجہاں نے قرانِ مجید کی سورہ بقرہ کی آیت نمبر۳۸۱(یاایھالذین امنواکتب علیکم الصیام کماکتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون) میں اِس طرح دیاہے کہ اے ایمان والو! آپ پرروزے فرض کردیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے والوں پرفرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگاربنو۔
29 June 2016 - 16:15
تیئیسویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! مجھے گناہوں سے پاک اور عیبوں سے صاف کردے

خدایا! مجھ کو اس میں گناہوں سے پاکیزہ کردے، اور عیبوں سے صاف کردے اور میرے دل کا امتحان تقوی کے ذریعہ لے کر مرتبہ عطا کردے، اےگنہگاروں کی لغزشوں کے معاف کرنے والے۔
28 June 2016 - 16:37
بائیسویں رمضان کی دعاکی مختصر شرح:

خدایا! مجھ پر فضل و کرم اور برکتوں کے در کھول دے

خدایا! اس دن میرے لۓ اپنے فضل کے دروازے کھول دے، اور مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرما، اور مجھ کو اس میں توفیق دے اپنی مرضی کے اسباب کی، اور جنت کے بیچ میں میرا مسکن قرار دے، اے پریشان لوگوں کی دعاؤں کے قبول کرنے والے۔
27 June 2016 - 15:25
اکیسویں رمضان کی دعاکی مختصر شرح:

خدایا! اپنی مرضی میرا مقصود قرار دے اور شیطان کو مجھسے دور کردے

خدایا! میرے لئے اس میں اپنی مرضی کی جانب رہنمائی قرار دے، اور مجھ پر شیطان کے لئے راہ نہ قرار دے، اور جنت کو میرے لۓ منزل اور مقام قرار دے، اے طلب گاروں کی حاجتوں کو پورا کرنے والے۔
25 June 2016 - 17:59
بیسویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! مجھ پر جنت کے دروازے کھول دے اور جہنم کے دروازے بند کردے

خدایا! میرے لئے اس دن میں جنت کے دروازوں کو کھول دے، اور میرے اوپر بند کردے جہنم کے دروازوں کو، اور مجھ کو اس میں قرآن مجید کی تلاوت کی توفیق دے، اے مومنوں کے دلوں میں سکون کے نازل کرنے والے۔
24 June 2016 - 17:41
روزه‌ داری کے احکام (۱۱):

کمزوری کی بنیاد پر روزہ ساقط نہیں ہے

حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس استفتاء کے جواب میں کہ اگر جسمانی کمزوری کے سبب بالغ لڑکی میں روزہ رکھنے کی توانائی نہ ہو اور رمضان المبارک کے بعد بھی اس میں قضا روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو یہاں تک کہ دوسرا ماہ مبارک رمضان بھی آجائے تو اس کا کیا حکم ہے فرمایا: فقط کمزوری اور طاقت کے نہ ہونے جیسی ناتوانائی، روزہ اور اس کی قضا کے ساقط ہونے کا سبب نہیں ہے ۔