12 June 2016 - 19:35
ساتویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا! مجھ کو لغزشوں اور گناہوں سے محفوظ رکھ

خدایا! تو میری مدد کر اس دن کے روزہ اور عبادت پر، اور مجھ کو محفوظ رکھ اس میں لغزشوں اور گناہوں سے، اور اس میں اپنے ذکر دائم کی توفیق دے اپنی توفیق سے اے گمراہوں کی راہنمائی کرنے والے۔
12 June 2016 - 18:57
روزه‌ داری کے احکام (۲)؛

روزہ کی ممانعت میں ماں باپ کی اطاعت کا حکم

مرحوم حضرت آیت الله شیخ جواد تبریزی کے دفتر میں استفائات کے ذمہ دار نے کہا : روزہ رکھنے کی توانائی رکھنے والے بچے کو روزہ رکھنے سے روکنے کا گناہ ماں باپ کی گردن پر کفارہ خود بچے کی گردن پر ہے ۔
12 June 2016 - 18:44
دوسری رمضان کی دعا کی مختصر شرح :

خدایا اپنی ناراضگی اور سزاوں سے دور رکھ اور تلاوت قران کی توفیق دے

اے معبود !آج کے دن مجھے اپنی رضاؤں کے قریب کر دے آج کے دن مجھے اپنی ناراضی اور اپنی سزاؤں سے بچائے رکھ، اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
11 June 2016 - 18:17
پانچوی رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا مجھے مستغفرین اور عبادت گزاروں میں قرار دے

اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
11 June 2016 - 16:54
پہلی رمضان کی دعا کی مختصر شرح:

خدایا مجھے غافلوں کی نیند سے بیدار کردے اور گناہیں بخش دے

اے معبود! میرا آج کا روزہ حقیقی روزے داروں جیسا قرار دے میری عبادت کوسچے عبادت گزاروں جیسی قرار دے آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے اورمجھ سے درگزر کراے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے۔
08 June 2016 - 20:25

ماہ رمضان اور اماموں کی معرفت

ماہ مبارک رمضان، تزکیہ اور تربیت نفس کا مہینہ ہے۔ ویسے تو پورے سال انسان تزکیہ نفس اور اپنی تربیت کر سکتا ہے، لیکن ماہ رمضان میں قدرت کی طرف سے ایسا انتظام ہے کہ مؤمنین کے قلوب خود بخود آمادہ ہو جاتے ہیں تاکہ وہ پیغام خداوندی کو دریافت کر سکیں، اسکو سمجھ سکیں اور اس پر عمل کر سکیں۔
06 June 2016 - 16:56

آغاز ماہ مبارک رمضان کی دعا

رمضان کے مبارک مہینہ کے آغاز پر امام سجاد ـ علیه السلام ـ سےمنقول صحیفہ سجادیہ میں موجود دعا روزہ دار کو رمضان کے مبارک مہینہ کی اچھی شناخت اور اس کی اہمیت کے ادراک میں مددگار ہے ۔
04 June 2016 - 12:59

امام خمینی دنیا کے منفرد رہنما

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کسی عرب ملک نے عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کے عملی فروغ اور وسعت کے لئے اتنے عملی اقدامات نہیں اٹھائے، جتنے ایران نے گذشتہ ۳۷ سال میں اٹھائے ہیں۔ وحدت امت اور اتحاد بین المسلمین کے مقصد کے تحت اس صدی کے سب سے بڑے اور عالمی پروگرام ایران میں منعقد ہوئے ہیں ۔ جس میں پورے عالم اسلام سے ہر مکتب فکر اور مسلک کے علماء و اکابرین نے شرکت کی ہے۔
01 June 2016 - 15:25
یوم وفات کے موقع پر؛

قائد انقلاب اسلامی ایران امام خمینی

تحریک کے آغاز سے ہی امام خمینی(رہ) نے پنگھوڑے میں پلنے والے بچوں پر اپنی عقابی نگاہ رکھی اور پلنے بڑھنے والی نوجوان نسل جب میدان میں اتری تو حب الوطنی اور دینی حمیت سے سرشار اس نسل نے پورے انقلاب میں ایک ہی نعرہ’’اﷲ اکبر‘‘بلند کیا اورتاریخ کے دھارے کا رخ موڑ کررکھ دیا۔