29 May 2016 - 13:40
داعش عراق سے پاکستان تک
وفاقی وزیر داخلہ تو ایک سال سے یہی کہہ رہے ہیں کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔ جیسے اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ اور کراچی پاکستان کا حصہ ہی نہ ہوں۔ سارے حقائق کو مدنظر رکھیں تو یہ بات آسانی سمجھ آتی ہے کہ یہ داعش کی کمزوری اور غفلت ہے کہ وہ موصل پر قبضے کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا رخ نہیں کرسکے، ورنہ لیگی حکمران تو انکا استقبال کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ۔ ملک اسحاق اور غلام رسول شاہ نے جب داعش سے عہد و پیمان کیا تو ان پر یہ بنیاد بنا کر ہاتھ ڈالا گیا کہ یہ را کیساتھ مل گئے ہیں، ورنہ جب تک وہ پاکستانی عوام خلاف قاتلانہ کارروائیاں کرتے رہے تو انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا۔