17 October 2015 - 18:07
رسا نیوز ایجنسی - عجیب صورت حال ہے کہ 98 فیصد ان علماء اور ذاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے، جنہوں نے زندگی بھر اعتدال اور بھائی چارگی کی فضاء پیدا کرنے کیلئے اپنی زندگیاں صرف کیں۔ شیعہ دشمنی کا اندازہ یہاں سے لگا سکتے ہیں کہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حجت الاسلام محمد امین شہیدی پر بھی خطاب کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کے علاوہ حجت الاسلام شیخ محسن نجفی، حجت الاسلام شیخ شفاء نجفی سمیت دیگر علماء کے خطاب پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
30 September 2015 - 16:28
رسا نیوز ایجنسی - ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ عالمی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کس طرح سے سیاسی مطالبہ کہا جاسکتا ہے۔ اس مطالبے میں کون سی بات فرقہ وارانہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس مطالبے کو سیاسی اور فرقہ وارانہ کہہ کر سارے معاملے کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اس مطالبے کو رد کرنے کے لئے اسی طرح کی کمزور دلیلیں دیتے رہیں گے تو یہ شاہوں کی حمایت نہیں رہے گی بلکہ ہر دو کی حیثیت کو مشکوک کر دے گی۔