16 February 2015 - 14:26
رسا نیوز ایجنسی - یہ عالمی اسلامی انقلاب ہے کیونکہ اسکا منبع اور سرچشمہ قرآن و سنت ہے، قرآن و سنت پر ایمان رکهنے والے پوری دنیا میں بستے ہیں، دنیا کے بہت سے ممالک میں قرآن و سنت کے ان پیروکاروں کی اکثریت ہے، اس انقلاب کی مسلسل 36 سالہ کامیابیوں اور ہر میدان میں ترقی سے ثابت ہوچکا ہے کہ اسلام آج بھی زنده اور مکمل نظام حیات ہے، اس کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر آج بهی مسلمان دنیا خوشحال زندگی بسر کرسکتے ہیں، انہیں مشرق و مغرب کے لادینی اور مادی بنیادوں پر قائم ہونے والے نظاموں کی ضرورت نہیں ہے۔
14 January 2015 - 17:04
پیرس میں جمع ہونے والے عالمی راہنما؛
فرانس میں بارہ افراد کے قتل کے خلاف پیرس میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی اور دنیا بھر کے ساٹھ سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت نے اس ریلی کی قیادت کی۔ کتنا ہی اچھا ہوتا کہ یہ عالمی قائدین ’’انسانیت ‘‘کے لیے بھی کبھی جمع ہوپاتے اور پوری دنیا میں تاریخی انسانی اقدار کے خلاف جو طوفان بدتمیزی اور اودھم مچاہے اس کو روکنے کی کوئی سبیل کرپاتے ۔