ایران کی ہلال احمر نے بیروت کی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین کے لیے خوراک پیکیج ، ادویات اور طبی سامان پر مشتمل امدادی اشیاء لبنان ارسال کر دی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بیان لبنان میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران لبنان کے غیور اور بہادر عوام کو ہر قسم کی امداد پہنچانے کے لئے آمادہ ہے۔