05 August 2017 - 12:08
News ID: 429340
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان عارف حسین حسینی کی ۲۹ ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ۵ اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن علامہ عارف حسین الحسینی کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیا گیا، اگرچہ علامہ حسینی کا حوالہ مذہبی تھا لیکن انہوں نے ایک نئی سوچ اور فکر دی اور ملت میں نئی طرح ڈالی۔ انہوں نے مظلوموں اور محکوموں کیلئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، ہم آج بھی اسی فکر سے رہنمائی لیتے ہوئے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، جو اپنے اصول و نظریات سے خلوص اور اتحاد بین المسلمین کی جدوجہد کی وجہ سے وہ بہت کم وقت میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ایک بہترین رہنما کے طور پر متعارف ہوئے، ان کی فکر کے مطابق ہم پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے عملی فروغ کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، متحدہ مجلس عمل کا قیام اور شیعہ مکتب فکر کی موثر نمائندگی، شہید عارف الحسینی کے خوابوں کی تعبیر ہے، آج یقینا اتحاد و وحدت کی فضا سے ان کی روح شادمان ہو رہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید قائد کی 29 ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن علامہ عارف حسین الحسینی کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیا گیا، اگرچہ علامہ حسینی کا حوالہ مذہبی تھا لیکن انہوں نے ایک نئی سوچ اور فکر دی اور ملت میں نئی طرح ڈالی۔ انہوں نے مظلوموں اور محکوموں کیلئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، ہم آج بھی اسی فکر سے رہنمائی لیتے ہوئے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور اعلی و پاکیزہ اہداف کی خاطر وجود میں آنیوالا یہ کارواں رواں دواں ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے مزید کہا کہ قائد شہید نے اپنی تمام زندگی عالمی استعمار کی سازشوں اور طاغوتی چیرہ دستیوں کیخلاف اور محروم و مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد میں صرف کر دی اور بالخصوص پاکستان میں بیرونی سازشوں کا بروقت ادراک کر کے ان کیخلاف عملی جدوجہد کرنے کی طرح ڈالی، بیرونی سارشوں کے علاوہ پاکستانی عوام کو درپیش اندرونی سارشوں کو بے نقاب کرنے اور عوامی مشکلات کے حل کیلئے مخلصانہ کاوش بھی شہید حسینی کا خاصہ ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے کہا کہ قائد شہید نے مارشل لاء دور میں جہاں عوام کو ان کے حقوق کا شعور دیا وہاں ہر مکتب کے عوام کو اتحاد و وحدت اور ہم آہنگی کا درس دیا اور عملی طور پر اتحاد بین المسلمین کیلئے خدمات انجام دے کر پاکستان کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرونے کی بھرپور کوشش کی، اسی فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے ملت جعفریہ پاکستان ان کے راستے پر گامزن ہے اور پاکستان میں عوام کو درپیش مسائل اور اتحاد بین المسلمین کے عملی فروغ کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے، اس کا سب سے بڑا ثبوت متحدہ مجلس عمل کا قیام اور شیعہ مکتب فکر کی موثر نمائندگی ہے جو شہید عارف حسینی کے خوابوں کی تعبیر ہے، وہ اپنی زندگی میں ایسے اتحاد کیلئے کوشاں رہے اور عوام کو باہمی وحدت کیلئے عملی جدوجہد کا درس دیتے رہے، آج یقیناً اتحاد و وحدت سے ان کی روح شادمان ہوگی۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شہید کے پیروکاروں کو چاہیے کہ وہ شہید قائد کی شخصیت کا روشن فکری کیساتھ مطالعہ کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں محروم و مظلوم طبقات کو درپیش مسائل کے حل، فرقہ واریت کے خاتمے، طبقاتی تقسیم، بد عنوانی، بے راہ روی اور معاشرتی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں، اس کے علاوہ پاکستان کو درپیش سب سے بڑے بحران یعنی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل عزم اور جذبے کیساتھ آگے بڑھتے رہیں چاہے اس راستے میں شہید قائد کی طرح شہادت ہی کیوں نہ ہماری منزل قرار پائے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬