‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2017 - 14:58
News ID: 432241
فونت
آیت الله نوری‌ همدانی :
حضرت آیت الله نوری‌همدانی نے تاکید کی : ہم لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ قدس شریف کو صیہونی حکومت سے واپس چھین لیں ، کیوں کہ یہ ناجائز حکومت کا اس خطے میں یہاں تک کہ ایک بالشت ملکیت بھی نہیں ہے ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله نوری ‌همدانی نے ملایر شہر کے طلاب و آئمہ جمعہ و جماعت سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ مسلمانوں کی عزت و عظمت ہمیشہ باقی رہنی چاہیئے بیان کیا : خداوند عالم نے اس مطالب کے لئے قرآن کریم میں اصول قائم کی ہے اس میں اصل اول ایمان ، شناخت ، توکل اور خداوند عالم کے سامنے اخلاص ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اصل دوم علم ہے ، کیوں کہ اسلام میں علم کے سلسلہ میں خاص توجہ دی گئی ہے کہ تمام مسلمانوں کو علمی اعتبار سے اعلی ترین منزل پر ہونا چاہیئے ؛ قرآن کریم میں ۸۰ آیتین علم و عالم اور تعلم کے سلسلہ میں موجود ہیں اور اسلامی معاشرہ کو بھی علمی لحاظ سے دوسرے معاشرے کے بنسبت افضل و اعلی ہونا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله نوری‌ همدانی نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں اس اشارہ کے ساتھ کہ وہ معاشرہ جو علم سے دور ہو انحطاط و پسماندگی کا شکار ہوتا ہے بیان کیا : تیسرا اصل یہ ہے کہ ایک اسلامی قدرت مند ملک کا ہونا ہے ، کیوں کہ یہ مسئلہ انسان کی زندگی میں اہم کردار رکھتا ہے ، جیسا کہ پیغمبر اکرم (ص) بھی ایک بڑے اسلامی ملک کے قیام کے لئے مختلف بادشاہوں کو خط بھیجا اور ان لوگوں کو دین اسلام کی دعوت دی ۔

انہوں نے بیان کیا : خداوند عالم کبھی بھی انسان کی قسمت ہر کسی کے ہاتھ میں نہیں دیتا ہے ؛ روایت میں ہے کہ اگر جہان میں صرف دو آدمی باقی بچے ہیں تو ضروری ہے کہ اس میں سے ایک رہبر و امام ہے ، اسی وجہ سے پہلا نفر جو اس دنیا میں قدم رکھے گا اور آخر شخص جو اس دنیا سے جائے گا وہ رہبر ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں دوس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ سماجی و اقتصادی و ثقافتی مسائل کو مرتب و منظم کرنے کا دار و مدار حکومت پر ہے بیان کیا : اسلامی ایران میں بھی صدیوں کی طولانی مدت کہ جس میں مختلف سامراجی و استبدادی حکومت تھیں سبب ہوئی کہ ایک بیدای پیدا ہو کہ یہ بیداری اس وقت دنیا کے تمام مظلوم قوم کی امید ہے کہ وہ اس انقلاب کے ذریعہ بیرونی طاقت کے تسلط سے خود کو نجات دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔  

انہوں نے بیان کیا : ہم لوگوں کا ولایت و امامت کے سلسلہ میں عقیدہ ہے کہ معاشرے میں سرفہرست پیغمبر و امام معصوم کو ہونا چاہیئے اور جس زمانہ میں امام و معصوم موجود نہ ہوں اس وقت ایک ایسا شخص جو علم ، فقاہت ، مدیریت ، شجاعت اور تدبیر کی اعلی منزل پر فائز ہو اس کے دوش پر نظام کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

حضرت آیت الله نوری ‌همدانی نے بیان کیا : اصل چہارم اسلامی امت میں اتحاد ہے مسلمان دنیا کے کسی بھی گوشے میں ہوں قرآن کی تاکیدات کے مطابق ان کو آپس میں اختلاف نہیں کرنا چاہیئے کیوں کہ اسلام کا دشمن مسلسل دین کو نقصان پہوچانے کے لئے کوشش میں ہے کہ اسلامی امت کے درمیان اختلاف و تنازعہ ایجاد کرے تا کہ اس دین کو نقصان پہوچا سکے ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و کو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اس تاکید کے ساتھ کہ پانچویں اصل دین کو زندہ کرنے کے لئے علماء کی تلاش و کوشش کی ضرورت ہے بیان کیا : اس انقلاب نے ہماری ذمہ داری کو سخت کر دی ہے ، کیوں کہ اسلامی انقلاب حوزہ علمیہ کی اولاد ہے ، اس وجہ سے علماء کو چاہیئے کہ ہمیشہ انقلاب و نظام کی حفاظت کے لئے کوشاں رہیں اور امام جمعہ اس راہ میں نمایا کردار رکھتے ہیں ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے اختمامی مراحل میں یاد دہانی کرئی : ہم لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ قدس شریف کو صیہونی حکومت سے واپس چھین لیں ، کیوں کہ یہ ناجائز حکومت کا اس خطے میں یہاں تک کہ ایک بالشت ملکیت بھی نہیں ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬