‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2017 - 19:04
News ID: 432413
فونت
اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے اہلسنت زائرین ؛ امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ میں زیارت کے لئے حاضر ہوئے۔
 اہلسنت زائرین امام رضا(ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کےسے تعلق رکھنے والے ۶۵ زائرین پہلی بار مشھد الرضا(ع) میں زیارت کے لئے تشریف لائے، تاکہ اتحاد ویکجہتی اور ہمدلی و ھمزبانی کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔

پاکستان سے آنے والے کاروان کے سالار محمد کریم زایی نے بتایا: اہلسنت ؛ پیغمبر گرامی اسلام(ص)کے خاندان پاک اور اہلبیت (ع) سے خاص عشق ومحبت رکھتے ہیں ، یہاں پر آئے ہیں تاکہ اپنی محبت کا اظہار کر سکیں ، کیونکہ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ امام رضا(ع) اپنے تمام چاہنے والوں کے ضامن ہیں۔

انہوں نے امام رضا(ع) کی صفات طیبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امام(ع) لوگوں کے لئے بہترین آئیڈیل اور نمونہ ہیں ، ان کا کہنا تھا: مہربانی،بخشش،تقوا، زھد، عبادت اور کرم نوازی جیسی نیک صفات اس وارث رسول اللہ(ص) میں پائی جاتی ہیں اور اسی وجہ سے شیعہ اور اہلسنت اس امام کی زیارت کا بہت زیادہ شوق رکھتے ہیں اور اہلسنت اہلبیت رسول(ص) بالخصوص امام رضا(ع) کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔

کریم زائی کا کہنا ہے کہ اہلسنت اور شیعوں کی زندگی میں امام رضا(ع) کی زیارت سے بہت زیادہ اور نہ ختم ہونی والی برکات پائی جاتی ہیں، انہوں نے بتایا: ہماری نظر میں کسی انسان کی شخصیت کا احترام اور تجلیل وتکریم فقط اس کی سیرت کی پیروی اور زندگی کے تمام امور میں اسے سرلوحہ قرار دینے سے ممکن ہے۔

اس اہلسنت زائر نے تاکید کرتے ہوئے کہا: تمام مذاہب میں بزرگوں کا احترام اور قدردانی ایک ثقافت کے طور پر جانی جاتی ہے ، ہمارے دین مبین اسلام میں حمد فقط خداوند متعال سے مختص ہے اس لئے اس دین میں تکریم وتجلیل اور احترام خدائی طریقے کے مطابق ہونا چاہئے اور کسی قسم کی خرافات نہیں ہونی چاہئیے۔

قابل توجہ ہے ؛ آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کی مدیریت نے اس کاروان کے لئے مختلف اور متنوع پروگراموں کا اہتمام کیا من جملہ حرم شناسی کا ٹور، فلم دکھائی گئی، میوزیم کا وزٹ کرایا گیا، سوالات وجواب کے جلسات اور متبرک تحائف سے بھی نوازا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬