بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر قائم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
بعض عرب ملکوں نے عرب لیگ کے اجلاس میں اسرائیل اور عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے کی منظوری میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔
محترمہ سیدہ زہرا نقوی :
رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں، بانیان مجالس اور جلوس اور ذاکرین پر جھوٹے مقدمات کے اندراج باعث تشویش ہیں،
ریاض المسعودی :
عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے کہا کہ امریکی فوج کی عراق میں کوئی ضرورت نہیں ہے پارلیمنٹ کے قانون پر عمل کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں غفلت مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔
اقوام متحدہ :
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ جارح امارات-سعودی عرب فوجی اتحاد یمن کے خلاف ایسے ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آور ہو رہا ہے جن کا استعمال بین الاقوامی سطح پر ممنوع قرار دیا جا چکا ہے۔
اعجاز احمد ہاشمی :
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر نے بیان کیا کہ تمام اسلامی ممالک او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بار بار ہوتے ہوئے واقعات کو روکنے کے اقدامات کا مطالبہ کریں ۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی طرف سے عرب لیگ میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بھر پور حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔
متعدد عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے مختلف مراحل میں ہیں۔
عراق کے استقامتی گروہوں نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کی تاکید کی ہے۔