امریکی صدر نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی ڈیل میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا۔
جماعت جمعیت الوفاق :
بحرین کی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ بحرین میں صہیونیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
عمران خان:
نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کامران خان کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ فلسطین کے متعلق ہماری پالیسی وہی ہے جو قائد اعظم نے بتا دیا تھا، اس لیے ہم بالکل اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔
محمد باقر قالیباف :
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسلامی ممالک کی اسمبلیوں کو متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کی گہری سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔
اعجاز احمد ہاشمی :
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ خاندانی بادشاہتیں عوام کے فیصلوں کا اختیار نہیں رکھتیں، عوامی رائے معلوم کرنے کیلئے جمہوری طریقے اختیار کئے جائیں۔
پاکستان کی سیاسی و مذھبی جماعتوں اور شخصیات نے ناجائز صہیونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات برقرار کرنے کے معاہدے کی مذمت کی۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہونے والے شرمناک معاہدے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
جمعہ کے روز فلسطین کے مختلف علاقوں میں متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی ٹولے کے مابین ہونے والے امن معاہدے اور تعلقات کی باضابطہ برقراری کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
عرب امارات نے عربی حمیت اور غیرت کا سودا کر کے عام مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینی مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔